سب کا داتا ہے تو سب کو دیتا ہے تو تیرے بندوں کا تیرے سوا کون ہے
کس سے مانگیں کہا ں جائیں،کس سے کہیں اور دنیا میں حاجت روا کون ہے
سب کا داتا ہے تو سب کو دیتا ہے تو
تیرے بندوں کا تیرے سوا کون ہے
کون مقبول ہے کون مردود ہے بے خبر کیا خبر ، تجھ کو کیا کون ہے
جب تلیں گے عمل سب کے میزان پر تب کھلے گا کہ کھوٹا ، کھرا کون ہے
کون سنتا ہے فریاد مظلوم کی کس کے ہاتھوں میں کنجی ہے مقسوم کی
اور رزق پر کس کے پلتے ہیں شاہ و گدا مسندارہء بزم عطا کون ہے
سب کا داتا ہے سب کو دیتا ہے تو
تیرے بندوں کا تیرے سوا کون ہے
میرا مالک میری سن رہا ہے دعا جانتا ہے وہ خاموشیوں کی زبان
اب میر ی راہ میں کوئی حائل نہ ہو نام پر کیا بھلا ہے صبا کون ہے
انبیاء اولیاء اہل بیت نبی(ﷺ) تابعین ؒ صحابہ پر جب آ بنی
سب نے سجدے میں گر کر یہی عرض کی کہ تو نہیں ہے تو مشکل کشا کون ہے