ہ پاکستان کے نوخیز پھولون اور کلیون پر حملہ نہین یہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ھے
ھم اگر اسوقت حالتِ جنگ مین ھین اور اگر یہ ھماری اپنی جنگ ھے تو پھر یہ ھنگامی صورتحال ھے ایسی صورتحال مین دھشت گردون سے نمٹنے کے لئے معمول کی عدالتی کارروائی کی بجائے سمری ملٹری کورٹس کا قیام ناگزیر ھو گیا ھے کیونکہ جج اور عدالتین کسی سیکورٹی کے بغیر دھشتگردون کے خلاف فیصلہ دینے اور انہین کیفر کردار تک پہنچانے سے خوفزدہ ھین
پارلیمنٹ کو فوری طور پر سمری ملٹری کورٹس کے قیام ، سزائے موت کی معطلی کے خاتمے اور دھشت گردی کے فروغ مین معاونت کے تمام ممکنہ مقامات کے جڑ سے اکھاڑنے کے اقدامات پر فوری عملدرأمد یقینی بنانا ھوگا
ایسی تمام جماعتون اور شخصیات کو کہ جو ابتک طالبان اور عسکریت پسندون کی ھر حوالے سے ھر فورم پر حمایت کرتے چلے أ رھے ھین ان سب سے لا تعلقی کا واضح اظہار ھی نہین بلکہ انہین کالعدم قرار دے کر انہین دھشتگردون کا ساتھی قرار دے کر سزائین دی جائین