جموں: جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے واحد رکن اسمبلی معراج ملک پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کیے جانے کے بعد سیاسی ہلچل بڑھ کر دہلی تک جا پہنچی ہے۔ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے جموں کا ہنگامی دورہ کیا اور پریس کانفرنس کے دوران اس اقدام کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے منتخب عوامی نمائندے پر پی ایس اے کو ’’جمہوریت کا قتل‘‘ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ’’حکومت عآپ کو دبانے کے لیے ایسے تانا شاہی ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔‘‘
معراج ملک کو میڈیکل سینٹر کے معاملے پر ڈی سی ڈوڈہ کے خلاف مبینہ طور پر نا مناسب زبان استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔