5 #ayyamefatmiyah #syedrazaabbaszaidi #nohay2025
♠ BismiAllah ♠
Ayyam e Fatmiyah Noha 2025 | Aaj Meri Maa Chali Gai | Syed Raza Abbas Zaidi | Bibi Fatima Noha #2025
Recited By | Syed Raza Abbas Zaidi
Kalam | Aaj Meri Maa Chali Gai
Poetry By | Janab Zeeshan Abidi
Composition | Syed Raza Abbas Zaidi
#aajmerimaachaligai #nohay2025 #syedrazaabbaszaidi #ayyamefatmiyah
-----------------------------------------------
Noha Lyrics
جب آئے قبر میں دفناکے فاطمہؑ کو علیؑ
کہا حُسینؑ سے آئینگی اب نہ اماں کبھی
تمہیں پلاؤنگا بیٹا میں آج سے پانی
یہ پہلی رات ہے یاد آئیگی بہت ماں کی
تمہاری فکر میں ہوگی لحد میں ماں بےچین
صبح سے جاگے ہو سوجاؤ تھوڑی دیر حسینؑ
بڑھ علیؑ نے گلے جب لگایا
یہ کہکے شبیرؑ نے سر آٹھایا
آج میری ماں چلی گئی
بابا مجھے یہ بتائیں
کیوں چھوڑجاتی ہیں مائیں
سینے سے اپنے لگاکر
اب کون دیگا دعائیں
نظروں سے جاتا نہیں ماں کا چہرا
کیسے مجھے نیند آئیگی بابا
روتا ہوں جب سے سنا ہے
ماں کو طمانچہ لگا ہے
اولاد کے سامنے کیا
ماں کو کوئی مارتا ہے
یہ وقت بابا کسی پر نہ آئے
ماں اپنے بچوں سے چہرا چھپائے
دروازہ ماں پر گراکر
کہنے لگا اک ستمگر
آج اتنا زہراؑ کو مارو
اُٹھ نا سکے زندگی بھر
ہنستا رہا مارکر تازیانے
آیا نہیں ماں کو کوئی بچانے
بازو ہی جب ٹوٹ جائے
کیسے کوئی ہاتھ اُٹھائے
بیٹے کو اس حال میں ماں
سینے سے کیسے لگائے
پھر بھی میرے ناز اُٹھاتی تھیں اماں
تکلیف میں مسکراتی تھیں اماں
ماں مرگئی ہے پتہ تھا
پر دل نہیں مانتا تھا
اور آپ نے میرے بابا
جب غسل اُنکو دیا تھا
یوں چیخ کر آپ روئے تھے بابا
اُسوقت مجھکو یقیں آگیا تھا
ہائے میں دربار سے گھر
آیا تھا جب ماں کو لیکر
رستے میں اماں کے پاؤں
خط کھینچتے تھے زمیں پر
ایسے قدم وہ اُٹھاتی تھیں بابا
چلتی تھیں پھر بیٹھ جاتی تھیں بابا
مارا تھا ظالم نے بابا
جس ہاتھ پر تازیانہ
بھولونگا کیسے میں ماں کا
وہ ہاتھ مجھسے چھپانا
وہ نیل میری نظر میں تب آیا
ماں نے کفن کھول کر جب بلایا
جب دور اپنے وطن سے
محروم ہوکر کفن سے
لاشہ پڑا ہوگا میرا
لٹ جائیگا سب بدن سے
جاؤنگا اک روز کربوبلا میں
لیکن غریب آج سے ہوگیا میں
سینے سے اپنے لگاکر
اُسدم بہت روئے حیدرؑ
ہائے رضا اور ذیشان
جب بولے شبیرؑ روکر
ماں مرگئی اب جیونگا میں کیسے
اے کاش مرجاتا میں اُن سے پہلے
-----------------------------------------------